ایف بی آر نے تاجر دوست اسکیم پر نظرثانی کا عندیہ دے دیا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاجر دوست اسکیم پر نظرثانی کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق مارکیٹ سروے اور چھوٹے دکانداروں کی رجسٹریشن روک کر بڑے خوردہ فروشوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی۔بڑے ریٹیلرز، دکانداروں اور تاجروں کی رجسٹریشن کے لیے بجلی کے بلوں اور ریٹرن کا ڈیٹا استعمال ہوگا، ہول سیل مارکیٹس اور بڑی منڈیوں کا سروے ہوگا۔ایف بی آر کے اس اقدام کا مقصد رواں مالی سال تاجر دوست اسکیم کے لئے پچاس ارب روپے کے ہدف کا حصول ہے۔
Leave A Comment