پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے، جہاں 100 انڈیکس میں 575 پوائنٹس اضافہ ہوا، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 500 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1078 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 91 ہزار 938 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
Leave A Comment