تازہ ترین

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی 6اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا،جج افضل مجوکہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ تھوری دیر میں ضمانتوں پر فیصلہ کروں گا۔ اسلام آبادڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 6اوربشریٰ بی بی کے خلاف ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ  نے درخواست پر سماعت کی،جج نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونا تھا، سینٹرل جیل حکام کو ہدایت  کریں کہ وہ  بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضر کریں،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ عدالت سختی سے حکم دے تب  بانی  پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا، مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی ، شہزاداکبر، فرح سمیت پانچ  ملزمان ہیں،صرف دو ملزمان کی درخواست ضمانتیں ہیں باقیوں کی نہیں ہے،الزام آگیا کہ ملزمان نے فراڈ کیا اور جعلی رسیدیں دیں۔

Leave A Comment

Advertisement