آئی ایم ایف دباؤ کے باوجود پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کو بریک نہ لگ سکی
آئی ایم ایف کے دباؤ کے باوجود پاورسیکٹر کے گردشی قرض کو بریک نہ لگ سکی۔ ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2ہزار 640 ارب روپے سے زائد ہوگیا، بجلی گھروں کو ایک ہزار 750 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کرنی ہیں، سرکاری پاور پلانٹس کو تیل سپلائی کرنے والے کمپنیوں کو 100 ارب سے زائد کی ادائیگیاں ہونی ہیں۔ پاور ہولڈنگ کمپنیوں کی مد میں 765 ارب روپے بھی ہیں، ریکوریز اور بروقت سبسڈیز جاری نہ ہونا بھی گردشی قرض میں اضافے کی وجہ ہے، گردشی قرض میں کمی کے لیے بجلی ٹیرف میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ بھی کیا گیا۔گزشتہ مالی سال کے اختتام پر پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2 ہزار 393 ارب روپے تھا۔
Leave A Comment