قومی اسمبلی کا اجلاس کل ،وقت بھی تبدیل ،انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور ہونے کا امکان
قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا، ایوان زیریں کا اجلاس کل شام 5 کے بجائے 4 بجے ہوگا، جس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور ہونے کا امکان ہے۔اراکین کو اجلاس کے وقت میں تبدیلی سے آگاہ کردیا گیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور حاصل اختیار کے تحت اجلاس کے وقت میں تبدیلی کی۔
حکومت کل قومی اسمبلی اورسینیٹ میں اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، حکومتی اراکین کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کل منظور ہونے کا امکان ہے۔
Leave A Comment