تازہ ترین

ٹیکس اہداف میں ناکامی کے باعث آئی ایم ایف نے شارٹ فال پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا مطالبہ کر دیا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے ورچوئل بات چیت کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی، شارٹ فال کے باعث دوسری قسط میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آئندہ مہینوں کے شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر 5 سو ارب کا منی بجٹ آ سکتا ہے جبکہ 60 ارب روپے کے ایف بی آر انفورسمنٹ کیلئے آرڈیننس بھی لایا جا سکتا ہے تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے بھی چیئرمین ایف بی آر سے پرفارمنس رپورٹ طلب کر لی۔ 

Leave A Comment

Advertisement