تازہ ترین

سینیٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد آج صبح ساڑھے دس بجے ہوگا، سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کیلئے 23 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔ جاری کئے گئے ایجنڈے میں 14 مختلف امور پر قائمہ کمیٹیوں کو کام کے لئے مزید وقت دینے کی تحاریک شامل ہیں، وزیر قانون سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پیش کریں گے، اجلاس کے لئے چار کمیٹیوں کی رپورٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

شرح سود میں کمی کیلئے توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں، صدارتی خطاب پر تشکر کی تحریک بھی ایجنڈے میں شامل ہے، اجلاس میں سپریم کورٹ ججز کی تعداد سے متعلق بل ایجنڈا میں شامل نہیں، سینیٹ اجلاس میں 13 مختلف امور کی قائمہ کمیٹیوں کو رپورٹ جمع کرانے کا وقت دیا جائے گا۔

اجلاس میں 3 قائمہ کمیٹیوں کی 4 امور پر رپورٹس پیش ہوں گی، وقفہ سوالات بھی سینیٹ اجلاس کے ایجنڈا میں شامل ہے۔

Leave A Comment

Advertisement