پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لٹر تک کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے، مٹی کا تیل بھی ایک روپے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے۔پٹرولیم ڈویژن ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی اعلان آج رات 12 بجے کیا جائے گا، وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرینگے۔واضح رہے کہ گزشتہ 15دنوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ہے۔
Leave A Comment