تازہ ترین

ایڈووکیٹ ایمان مزاری شوہر سمیت ایک اور مشکل پھنس گئیں، پولیس نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کیخلاف مقدمہ سائبر کرائم یونٹ اسلام آباد پولیس کے انچارج کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا، مقدمہ تفتیش کے دوران ہادی علی کے انکشافات اور آہنی مکوں کے استعمال پر درج کیا گیا۔مقدمہ کے متن میں لکھا گیا کہ دوران تفتیش ملزم ہادی علی نے اقرار کیا کہ اس نے پولیس اہلکار پر آہنی مکوں سے حملہ کیا، پولیس نے ہادی علی کی گاڑی سے آہنی مکا برآمد کیا اور بطور ثبوت اپنے پاس رکھا، ملزم نے آہنی مکا گاڑی کی سیٹ کے نیچے چھپا دیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں دونوں میاں بیوی کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Leave A Comment

Advertisement