تازہ ترین

نجکاری کمیشن نے قومی ایئر لائن ”پی آئی اے“ کی بولی کیلئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ حتمی منظوری کل نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس سے لی جائے گی، کابینہ کی نجکاری کمیٹی سے بھی کل منظوری لی جائے گی۔وفاقی کابینہ سے پی آئی اے کی ریزو پرائس کی منظوری سرکولیشن سے حاصل کی جائے گی، پی آئی اے کی نجکاری کا عمل کل دوپہر اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جائے گا،بولی کا عمل 1 بج کر 30 منٹ پر شروع کیا جائے گا اور بولی کھولنے کا عمل 6 بج کر 30 منٹ پر کیا جائے گا، بولی کی تقریب سرکاری ٹی وی پر براہ راست دکھائی جائے گی۔ بولی کیلئے بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم کے علاوہ کسی اور گروپ نے تاحال کاغذات جمع نہیں کرائے، پی آئی اے کی نجکاری کیلئے پی آئی اے حکام کو تیار رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ میں توسیع کر کے 31 اکتوبر رکھی تھی، آئی ایم ایف نے حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ستمبر کے آخر تک کا وقت دیا تھا، نجکاری سے حکومت کو ائیر لائن کے خسارے اور قرض کی ادائیگی میں اربوں روپے سالانہ کی بچت ہو گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement