تازہ ترین

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 532 ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کرلیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی جبکہ ملزمان کی جانب سے انصر کیانی اور دیگر وکلا عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کو 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہائی کا حکم دے دیا جبکہ گزشتہ روز عدالت نے 28 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا تھا۔

Leave A Comment

Advertisement