سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر، رینٹل سیلنگ میں اضافے کا پلان تیار،فارمولا وزارت خزانہ کو ارسال
وزارت ہاﺅسنگ و تعمیرات نے سر کاری ملازمین کی ماہانہ رینٹل سیلنگ میں اضافے کا پلان تیار کرلیا۔وزارت ہا ﺅسنگ نے رینٹل سیلنگ میں اضافے کا فار مولا منظوری کے لئے فنانس ڈویژن کو بھیج دیا اور فنا نس ڈویژن کی رائے آنے کے بعد وزارت ہا ﺅسنگ و تعمیرات حتمی منظوری کے لئے سمری وزیر اعظم کو بھیجے گی۔گریڈ ایک سے 10 تک کے ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں 100فیصد اضافہ، گریڈ 11 سے 16 تک کے ملازمین کی سیلنگ میں 75 فیصد اضافہ جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسروں کی سیلنگ میں50 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا۔
گریڈ ایک اور 2 کے اسلام آباد کے ملازمین کے لئے ماہانہ سیلنگ 14058روپے اور دیگر شہروں کے لئے 13182روپے ہو جبکہ گریڈ 3 سے 6 کے ملازمین کے لئے اسلام آباد کی سیلنگ 21960روپے اور دیگر شہروں کے لئے 19308روپے تجویز کی گئی ہے۔
Leave A Comment