اے این ایف کی کارروائیاں ، 21 کلو سے زائد منشیات برآمد،4 ملزمان گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف ) نے مختلف کارروائیوں کے دوران 21.675 کلو گرام منشیات برآمد کرلی جبکہ 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں راولپنڈی، پشاور، اسلام آباد اور حیدرآباد میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 19 کلو 300 گرام چرس اور 5 گرام ویڈ برآمد کرلی گئی ۔کارروائی میں 2 کلو 370 گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔
Leave A Comment