انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ،تین نومبر تک جاری رہے گی
ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہونے جارہا ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم 3 نومبر تک جاری رہے گی جس دوران ساڑھے چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال ملک بھر میں 41 پولیو کیسز سامنے آئے جن میں سے 12 کیسز کا تعلق سندھ سے ہے جبکہ سندھ بھر میں ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو¿کے قطرے پلائے جائیں گے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کے مطابق انسداد پولیو مہم میں81 ہزار پولیو ورکرز حصہ لیں گے جن کے لئے 19 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔ای او سی کے مطابق کراچی کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس مثبت آیا ہے۔
Leave A Comment