سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ ساز دن، 100 انڈیکس نئی بلندیوں کو چھو گیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 100 انڈیکس نئی بلندیوں کو چھو گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 700 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 90 ہزار 729 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک ہزار 47 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 89 ہزار993 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
Leave A Comment