عالمی مارکیٹ میں خام تیل و گیس کی قیمتیں گر گئیں
عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی آ گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد تک گر گئی ہیں۔برطانوی خام تیل برینٹ آئل73 ڈالرز فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 68 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔دوسری جانب عالمی گیس کی قیمت میں ساڑھےتین فیصد کمی ہوئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گیس 2 ڈالرز 47 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔
Leave A Comment