عدالت عظمیٰ میں آئندہ ہفتے 968 مقدمات کی سماعت ہوگی
سپریم کورٹ نے کل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی، عدالت عظمیٰ 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک 968 مقدمات کی سماعت کرے گی۔ سپریم کورٹ میں پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں8 مستقل بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے، چیف جسٹس یحیٰ آفریدی نے اپنی عدالت میں پورے ہفتے کے لیے 140 مقدمات سماعت کیلئے مقرر کردیے۔
واضح رہے کہ 27 اپریل کو سپریم کورٹ میں فیصلوں کے منتظر مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔
Leave A Comment