تازہ ترین

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔جسٹس بابر ستار کی چھٹی کے باعث لارجر بینچ کی عدم دستیابی پر توہین عدالت کیس کی گزشتہ سماعت نہیں ہو سکی تھی، ان کی واپسی کے بعد اب کیس 7 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں لارجر بینچ سماعت کرے گا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کے علاوہ دیگر تمام 7 ججز توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والے لارجر بینچ میں شامل ہیں۔8 جولائی کو جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، صحافیوں اور  عمار سولنگی کو نوٹس جاری کیے تھے۔

Leave A Comment

Advertisement