تازہ ترین

صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خود کش حملے میں پولیس اہلکاروں اور معصوم شہریوں کی ہلاکت پر گہرے رنج  و غم کا اظہار کیا گیا  ہے ۔  صدر مملکت نے پولیس چیک پوسٹ پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اقدام ہے، دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین کے لیے صبر جمیل، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ 

Leave A Comment

Advertisement