تازہ ترین

آئی ایم ایف شرط پر بجلی بلوں میں اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دیدی گئی۔سرچارج کے معاملے پر وزارت توانائی حکام کی جانب سے سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دی گئی ،وزارت توانائی حکام نے کہاکہ اس وقت 3روپے سے 23روپے تک سرچارج عائد ہے،کم سے کم سرچارج 2روپے 83پیسے عائد ہے، سرچارج عائد کرنے کیلئے کیپ کو ختم کررہے ہیں۔حکام نے بتایا کہ گردشی قرض ختم کرنے کیلئے 1.27ٹریلین قرض لیا گیا، قرض واپسی کیلئے عوام سے اضافی رقم وصول کی جائے گی، سینیٹ کمیٹی خزانہ نے سرچارج عائد کرنے کی تجویز متفقہ طور پر منظور کی۔

 

Leave A Comment

Advertisement