تازہ ترین

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی خریداری میں ابھی تک 4 کمپنیوں نےاظہار دلچسپی ظاہر کیا۔سیکرٹری نجکاری کمیشن نے کہا ہے کہ 19 جون تک پی آئی اے کی خریداری کیلئے 5 سے 6 کمپنیوں کی اظہار دلچسپی کے لیے درخواست مل سکتی ہیں ، قومی ائیرلائن کی نجکاری اسی سال کے دوران کی جائے گی، پی آئی اے کی خریداری میں مقامی کمپنیوں کے ساتھ عالمی کمپنیاں کنسورشیم بنا رہی ہیں۔فاروق ستار کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری اجلاس میں نجکاری کمیشن حکام کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں سکیورٹی صورتحال کشیدہ ہونے کے باعث اظہار دلچسپی کی تاریخ میں توسیع کی۔سیکرٹری پی آئی اے کا کہنا تھا کہ خریداری کیلئے سابقہ کمپنیاں نے بھی اظہار دلچسپی کی درخواست دی ہے

 

Leave A Comment

Advertisement