اسٹاک ایکسچینج میں پھر زبردست تیزی، ڈالر مزید سستا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر بھی مزید سستا ہو گیا۔100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر 623 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 20 ہزار 555 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 960 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 19 ہزار 931 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ھر کرنسی مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 281 روپے 77 پیسے پر آ گیا۔
Leave A Comment