وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کل سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے
وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جن کے ہمراہ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ہوں گے۔وزیراعظم عید کا موقع سعودی عرب میں منائیں گے۔ اس کے علاوہ وزیر دفاع خواجہ آصف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطاء تارڑ بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔دورے کے دوران وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سعودی حکام سے ملاقات کریں گے اور حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران سعودی تعاون پر شکریہ ادا کریں گے۔
Leave A Comment