ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن، کامیابی سے مہنگائی پر قابو پا لیا: اقتصادی سروے
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گلوبل جی ڈی پی گروتھ 2025میں 2.8فیصد ہے، ہم استحکام کی جانب گامزن ہیں، کامیابی سے مہنگائی پر قابو پا لیا ہے۔قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری اکنامک ٹیم کو عیدالضحیٰ مبارک! عالمی مجموعی پیداوار کی شرح میں کمی آئی ہے اور گلوبل جی ڈی پی نمو 2.8 فیصد ہے تاہم ملکی مجموعی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور جی ڈی پی میں اضافہ معاشی ترقی کی علامت ہے۔ملکی معاشی ریکوری کو عالمی منظرنامے میں دیکھا جائے گا، 2023 میں ہماری جی ڈی پی گروتھ منفی تھی اور مہنگائی کی شرح 29 فیصد سے زائد ہوچکی تھی، اس کے بعد معیشت میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور افراط زر میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی۔ 2023 میں دوہفتوں کے لیے ذخائر موجود تھے، 2023 کے بعد جو ریکوری شروع ہوئی وہ درست سمت میں گئی، 2023 میں مہنگائی 29 فیصد سے کراس کر گئی تھی، ابھی مہنگائی کی شرح 4.6 فیصد ہے، رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 2.7فیصد رہی، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آ گیا۔ جی ڈی پی میں اضافہ معاشی ترقی کی علامت ہے، پاور سیکٹر ریفارمز میں ریکوریز ریمارک ایبل ہیں، معاشی ریکوری کو عالمی منظر نامے میں دیکھا جائے، ہم نے 24 ایس او ایز کو پرائیویٹائزیشن کے حوالے کیا۔
Leave A Comment