سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئی
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 19 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے دن اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا ، پہلے سیشن کے آغاز میں 100 انڈیکس میں 251 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 129 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی رہی تھی جس کے بعد انڈیکس نے ایک لاکھ ، 20 ہزار کی حد عبور کر لی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کم ہو گئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 87 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
Leave A Comment