سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس میں 1797 پوائنٹس کی کمی
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس ایک لاکھ ، 14 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 1797 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 74 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ روز بھی پہلے سیشن میں مندی کا رجحان رہا تھا تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا۔
Leave A Comment