تازہ ترین

نئے مالی سال کے آغاز پر بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا پلان تیار کر لیا گیا، ذرائع کے مطابق حکومت نے نئے بجٹ سے پہلے آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانیاں کرا دیں۔ بجٹ میں عوام کو اضافی مالی بوجھ اٹھانے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ نئے مالی سال کے آغاز پر بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا پلان تیار کر لیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے نئے بجٹ سے پہلے آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانیاں کرا دیں، بجٹ میں عوام کو اضافی مالی بوجھ اٹھانے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ یکم جولائی سے بجلی ٹیرف کی سالانہ ری بیسنگ کی جائے گی، گیس ٹیرف میں یکم جولائی اور پندرہ فروری 2026 کو ایڈجسٹمنٹ ہوگی، پیٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبے بجلی اور گیس پر کوئی سبسڈی نہیں دیں گے۔گردشی قرض کی ادائیگی کے لیے بینکوں سے 1252 ارب قرض لیا جائے گا، یہ رقم اگلے 6 سال میں بجلی صارفین سے وصول کی جائے گی، بجلی بلوں میں 10 فیصد ڈیبٹ سروس سرچارج شامل کیا جائے گا، حکومت کو ڈیبٹ سروس چارج میں اضافے کا اختیار ہوگا۔

Leave A Comment

Advertisement