اسلامآباد : تاریخ میں انسائیڈر ٹریڈنگ کے جرم میں پہلی سزا سنادی گئی
پاکستان کی تاریخ میں انسائیڈر ٹریڈنگ کے جرم میں پہلی سزا سنادی گئی۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اندرونی خفیہ معلومات کا غیر قانونی استعمال کرکے سٹاکس سے منافع کمایا۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق سپیشل جج بینکنگ کورٹ نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اندرونی معلومات کے غلط استعمال کے مقدمے میں سزا سنا دی۔ مقدمہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے دائر کیا تھا، عدالت نے نجی بینک کے اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ انویسٹمنٹس کو قصوروار قرار دیا۔چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید نے کہا کہ عدالتی فیصلہ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھائے گا اور سرمایہ کی تشکیل میں مدد دے گا۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم نے ایک کروڑ 17 لاکھ حصص خریدے اور پھر خود لاکھوں روپے کا غیر قانونی منافع کمالیا۔
عدالت نے ملزم کو اندرونی معلومات کے غلط استعمال پر مجرم قرار دے کر اس پر 86 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ جو کہ غیر قانونی منافع کا 3 گنا ہے۔
Leave A Comment