پہلی حج پرواز سعودی عرب سے 340 حجاج کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی
پہلی حج پرواز سعودی عرب سے 340 حجاج کرام کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔ایئر پورٹ پر وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری، حکام وزارت مذہبی امور نے حجاج کا استقبال کیا۔اسلام آباد ایئرپورٹ کے مینجر نے کہا کہ پوسٹ حج آپریشن 10 جولائی تک جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ سے بھی اسلام آباد واپسی کی پروازیں آئیں گی، آپریشن میں 30 ہزار سے زائد حجاج اسلام آباد واپس پہنچیں گے۔پوسٹ حج آپریشن کےلیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر تمام انتظامات مکمل ہیں۔
Leave A Comment