تازہ ترین

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام نے کارروائی کے دوران کروڑوں روپے کی بدعنوانی اور خرد برد میں ملوث کسٹم آفیسر سمیت 2 ملزم گرفتار کرلیے۔  گرفتار افراد کی شناخت امداد علی اور صابر علی کے نام سے ہوئی ،امداد علی پاکستان کسٹم سروسز میں بطور پرنسپل اپریزر تعینات تھا، ملزم نے صابر علی کے ساتھ مل کر قومی خزانے کو 8 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا ، ملزمان کو سپیشل عدالت سنٹرل سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم صابر علی نے اپنی کمپنی کے ذریعے 2019 سے 2021 کے درمیان امریکی برانڈ آئس کریم کی 29 شپمنٹس درآمد کیں، ملزم نے مذکورہ شپمنٹس کی کلئیرنس کے لیے پاکستان کسٹمز کو انڈرانوئسنگ دستاویزات پیش کی، ملزمان نے انڈر انوائسنگ کے ذریعے درآمدی اشیاء کی کم قیمت ظاہر کی تاکہ کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسز سے بچا جا سکے۔ملزم امداد علی نے شپمنٹس کی انڈر انوائسنگ کی، جس کے باعث قومی خزانے کو مجموعی طور پر 8 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement