تازہ ترین

ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل اسلام آباد نے عمرہ ویزا کی آڑ میں گداگروں کو سعودیہ بھیجنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔حکام کے مطابق ملزم سردار محمد عادل عمرہ ویزا کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث پایا گیا جسے چھاپہ مار کر اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر خواتین کو عمرہ ویزا پر سعودی عرب بھجوایا۔مذکورہ خواتین مبینہ طور پر گداگری میں ملوث رہیں اور ویزا کی میعاد ختم ہونے کے باوجود 10 ماہ تک سعودی عرب قیام کیا بعدازاں زائدالمیعاد قیام کی بنیاد پر خواتین کو پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا، خواتین کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے ساتھ شریک دیگر ساتھیوں کے ملوث ہونے کا تعین کیا جا رہا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement