ائیر سیال کا کارنامہ، مدینہ جانیوالی پرواز 60 مسافروں ائیرپورٹ پر ہی چھوڑ گئی
ائیر سیال کا کارنامہ ، مدینہ جانے والی پرواز 60 مسافروں کو اسلام آباد ائیرپورٹ ہی چھوڑ گئی۔مسافروں نے اسلام آباد سے مدینہ کے لئے ائیر سیال سے سفر کرنا تھا، فلائٹ پی ایف 7730 مقررہ وقت پر مسافر چھوڑ کر اڑان بھر گئی۔60 مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ، ایئرلائن نے مسافروں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا، مسافروں نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر انٹرنیشنل ڈپارچر کے سامنے احتجاج بھی کیا۔دور دراز سے آئے مسافر مجبورا دوسری ائیرلائن کے ٹکٹ خریدنے لگے۔
ایئرلائن حکام کا کہنا تھا کہ مدینہ کی لیے صرف عمرہ مسافر سفر کر سکتے ہیں فیملی یا ورک ویزہ والے نہیں ، مسافروں کو ائیرپورٹ آمد پر ہی پابندی کے حوالے سے آگاہ کر دیا تھا ۔
Leave A Comment