تازہ ترین

حکومت نے بجلی کے بعد پیٹرولیم سیکٹر کے گردشی قرض سے چھٹکارے پر بھی کام  شروع کر دیا۔دستاویزات کے مطابق اس وقت توانائی سیکٹر کا گردشی قرض 5 ہزار 200 ارب روپے سے زائد ہے،اس میں گیس سیکٹر کا گردشی قرض دو ہزار 897 ارب اور بجلی کا گردشی قرض دو ہزار  400 ارب روپے ہے۔حکومت نے گیس شعبے کے گردشی قرضے کے آڈٹ کا فیصلہ کرلیاہے جس کےلیے تھرڈ پارٹی فرم ہائر کی جائے گی،آڈٹ کے نتیجے میں حتمی رقم سامنے آنے کے بعد گیس شعبے کے گردشی قرض سے نمٹنے کے پلان پر عملدرآمد کا آغاز ہوگا۔وزارت پیٹرولیم کے مطابق گیس اور پیٹرولیم سیکٹر کے گردشی قرضے کی اصل رقم 2083 ارب روپے ہے، گیس اور پیٹرولیم سیکٹر کے گردشی قرض پر سود کی رقم 814 ارب روپے ہے۔او جی ڈی سی ایل کو گیس کمپنیوں  نے 1183 اربے روپے دینے ہیں جس میں پی ایس او کے 814 ارب روپے اور پی پی ایل کے 803 ارب روپے ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement