تیونس سے آئی خاتون سندا کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا
سوشل میڈیا پر محبت کے بعد کراچی آکر لیاری کے لڑکے سے شادی اور پھر طلاق پانے والی تیونس کی لڑکی کو پولیس نے تیونس کے سفارتخانے کے حوالے کر دیا، جسے رات گئے کراچی سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ وومن لیاقت آباد کے مطابق پولیس کی جانب سے تیونس کی شہری 19 سالہ سندا ایاری کے ایگزٹ پرمٹ اور وطن واپسی کی کوششیں کی جارہی تھیں کہ میڈیا پر خبریں سامنے آنے پر اسلام آباد میں تیونس کے سفارت خانے کے عملے نے ان سے رابطہ کیا۔ خاتون سفارتکار نے ہفتہ کی دوپہر انہیں فون کرکے تمام تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے لڑکی سے خاتون سفارتکار کی بات چیت کرائی۔ ان کے مطابق خاتون سفارتکار نے لڑکی کو باحفاظت وطن واپس پہنچانے کی ذمہ داری لی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کیا۔ کراچی پولیس چیف کی ہدایت پر لڑکی کو سفارتی عملے کے حوالے کردیا گیا اور سندا ایاری کو رات گئے پرواز سے اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے۔ لڑکی کے ایگزٹ پرمٹ اور باحفاظت وطن واپسی کا انتظام سفارتخانے کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔گفتگو میں سندا نے کہا کہ عامر شادی کے بعد بالکل بدل گیا تھا، طلاق کے بعد میرے والدین نے مجھ پر ہی الزام عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنا چاہتی ہوں لیکن اگر کچھ نہیں ہوا تو اپنے ملک واپس چلی جاؤں گی۔
Leave A Comment