تازہ ترین

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے معاملے پر اپنا وعدہ توڑ دیا۔ وفاقی دارالحکومت میں یوتھ ڈیجیٹل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکا سب سےبڑی دہشت گرد ریاست اسرائیل کوسپورٹ کرتا ہے،حماس نےمزاحمت کوزندہ کیا ہے، حماس نےمسلم حکمرانوں کوآئینہ دکھایا ہے.جماعت اسلامی کے میڈیا سیل کو کامیاب ایونٹ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس ایونٹ میں خواتین کی بڑی تعداد میں نمائندگی قابل فخر چیز ہے، پوری دنیا میں جو صورتحال ہے اس پر بات کیے بغیر یہ سمٹ مکمل نہیں ہو سکتا۔ امریکہ نے آج ایران پر حملہ کر دیا ہے کل ٹرمپ نے بیان دیا کہ ہم دو ہفتے انتظار کریں گے، پھر کوئی ایکشن لیں گے ٹرمپ نے پہلے ہی دن اپنے وعدے کو توڑ دیا، امریکہ اخلاقی طور پر کسی بھی چیز کو خاطر میں نہیں لا رہا صرف طاقت سے بات کر رہا ہے۔ امریکہ کا زوال شروع ہو چکا ہے، دنیا بھر کے با ضمیر انسانوں کا ظالموں کے خلاف اتحاد ہونا چاہیے، پچھلے پونے دو سالوں سے اسرائیل فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے، اسرائیل بدترین طریقےسےدہشت گردی کررہا ہے۔ اسرائیل نےایران پرحملہ کیا، الحمدللہ! پوری ایرانی قوم اسرائیل کےخلاف متحد ہے، نوجوان حق اورسچ کی بنیادوں پرچلنےوالی تحریکوں کا حصہ بن جائیں۔

Leave A Comment

Advertisement