سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، پاکستان چاہتا ہے مذاکرات کے ذریعے پرامن حل نکلے
ایران پرامریکی جارحیت کیخلاف سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس نیویارک میں جاری، پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا اجلاس سے خطاب، کہا ایرا ن کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، پاکستان چاہتا ہے مذاکرات کےذریعے پرامن حل نکلے۔پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس بلانے پرشکریہ اداکرتے ہیں،گزشتہ اجلاس میں خطرناک کشیدگی سے خبردار کیا گیا تھا،امن کی اپیلوں کونظرانداز کیا گیا۔پاکستان نے یواین چارٹرڈ کے مطابق اصولی مؤقف اپنایا،اسرائیلی جارحیت اور حملوں کی مذمت کرتے ہیں،ایرا ن کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،ایران اور اس کےشہریوں کےساتھ اظہاریکجہتی کرتےہیں، حملوں میں آئی اے ای اے کی حفاظتی تدابیرکونظرانداز کیاگیا۔پاکستان چاہتا ہے مذاکرات کےذریعے پرامن حل نکلے ۔
ایرانی مندوب نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قوانین کے مطابق ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے،اپنے ملک کے خلاف جارحیت کی مذمت کرتا ہوں۔امریکی حملوں کا جواب دیں گے ،وقت ایرانی فوج طے کرے گی،امریکا نے نیتن یاہو کے لئے اپنی سکیورٹی خطرے میں ڈال لی۔ ایران نے کئی بار امریکا کو جنگ سے دوررہنے کیلئے خبردار کیا،امریکا کی سیاسی تاریخ پر ایک بارپھر دھبہ لگ گیا،ایران پرامریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
Leave A Comment