26 نومبر احتجاج کے 2 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 11 جون تک توسیع
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چھبیس نومبر احتجاج پر درج دو مقدمات میں بشری بی بی کی ضمانت میں گیارہ جون تک توسیع کر دی۔ درج دو مقدمات کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کےجج ابو الحسنات ذولقرنین نے کی، وکیل انصرکیانی اور شمسہ کیانی ایڈووکیٹ نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی۔عدالت نے بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت گیارہ جون تک ملتوی کردی،بشری بی بی کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ اورکراچی کمپنی میں دو مقدمات درج ہیں۔
Leave A Comment