مئی میں جاری کھاتہ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا ،اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مئی میں جاری کھاتہ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا۔رواں مالی سال جولائی تا مئی جاری کھاتے کا خسارہ ایک ارب 81 کروڑ ڈالر رہا ،گزشتہ مالی سال 11ماہ میں جاری کھاتے کا خسارہ ایک ارب 57 کروڑ ڈالر رہا۔بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ جاری کھاتے کےخسارے کی اہم وجہ ہے ،مئی میں تجارتی خسارہ 3 ارب ڈالر، اشیاء و خدمات کی تجارت کا خسارہ 3.22 ارب ڈالر رہا۔اسی طرح اپریل میں تجارتی خسارہ 2.63 ارب ڈالر،اشیاو خدمات کی تجارت کا خسارہ 2.8 ارب ڈالر رہا تھا،رواں مالی سال 11 ماہ کا تجارتی خسارہ 24.4 ارب ڈالر، اشیا وخدمات کی تجارت کا خسارہ 27 ارب ڈالر رہا۔گزشتہ مالی سال 11ماہ میں تجارتی خسارے کی مالیت 19.98 ارب ڈالرزرہی۔
Leave A Comment