لاہور سے روس تک مال بردار ٹرین چلانے کےلیے تیاریاں مکمل
پاکستان ریلویز نے لاہور سے روس تک مال بردارٹرین چلانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں۔ریلوے حکام کے مطابق جولائی مِیں پہلی مال بردار ٹرین روس کیلئے روانہ ہوگی، 16 بوگیوں پر مشتمل مال بردار پہلی ٹرین ایران،ترکمانستان اور قازقستان سے ہوتے ہوئے روس پہنچے گی۔ پاکستان ریلویز کی مال بردارگاڑی کاآخری سٹیشن روس کاشہر اسٹراخان ہوگا۔مال بردار ریل گاڑی سے مختلف اشیا روس، ترکمانستان اور قازقستان سے بھی پاکستان پہنچیں گی ۔22 جون کوٹرین کی روانگی ایران اسرائیل جنگ کے باعث منسوخ کردی گئی تھی۔پبلک ریلیشنز آفیسرپاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا۔
Leave A Comment