تازہ ترین

وزارت خزانہ نے بجٹ 2025-26کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اب وفاقی حکومت نے 850سی سی تک کی مقامی طور پر تیار یا اسمبل ہونے والی چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس (Sales Tax) میں اضافے کی تجویز پر فیصلہ سنادیا ہے اور تجویز مسترد کرتے ہوئے سیلز ٹیکس نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی قیمتوں میں زیادہ فرق نہ پڑنے کا امکان ہے ۔ آئندہ بجٹ میں چھوٹی کاروں پر سیلز ٹیکس 10-12.5 فیصد سے بڑھا کر 15-18 فیصد کرنے کی ابتدائی تجویز کو مسترد کر دیا گیاہے لیکن یہ ممکن ہے کہ ایف بی آر سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے آٹھویں شیڈول کے اندراج نمبر 72 کو نہ ہٹائے ، یوںمقامی طور پر تیار یا اسمبل شدہ موٹر کاروں پر سیلز ٹیکس کا رعایتی نظام برقرار رہے گا۔عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ آئندہ بجٹ میں پیٹرول، ڈیزل اور 850cc سے زیادہ اندرونی کمبشن انجن والی گاڑیوں پر کاربن لیوی متعارف کرائی جائے تاہم اس پر آئندہ منگل یا بدھ کو حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

Leave A Comment

Advertisement