گھریلو صارفین کیلیے گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ، نوٹی فیکیشن جاری
اوگرا نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اوگرا نے صارفین کےلیے گیس مہنگی کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق گیس کے نئے نرخوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ گھریلو صارفین کےلیے گیس کی قیمت 200 تا 4200روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کےلیے گیس کے نرخ 200 سے 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔
اسی طرح نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کےلیے گیس کے نرخ 500 سے 4200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر ماہانہ 600 روپے فکسڈ چارجز، نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کےلیے ماہانہ 1500روپے فکسڈ چارجز ہوں گے۔اس کے علاوہ 1.5میٹر سے زائد گیس استعمال کرنے والے نان پروٹکیٹڈ صارفین کےلیے 3 ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد کردیے گئے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری،سیمی گورنمنٹ،اسپتال،تعلیمی اداروں کےلیے گیس کے نرخ مقرر کردیے گئے۔ ان اداروں کےلیے گیس کے نرخ 3ہزار175 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔
Leave A Comment