نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری دیدی
نیپرانے کے الیکٹرک کیلئے 2024 سے 2030 تک 7 سالہ ٹیرف کی منظوری دے دی۔کے الیکٹرک کوبجلی ڈسٹری بیوشن بزنس پر 3 روپے 31 پیسے فی یونٹ کا ٹیرف دیا گیا ہے۔کے الیکٹرک کو وفاقی حکومت کی مخالفت کے باوجود بجلی تقسیم و ترسیل بزنس پر ڈالر بیسڈ منافع کی اجازت دی گئی ہے۔ سماعت کے دوران صارفین نے ڈالر بیسڈ منافع کی مخالفت کی تھی۔
Leave A Comment