26 نومبر احتجاج : پی ٹی آئی کی مقدمہ کے دوبارہ ٹرائل کی استدعا مسترد
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادنے پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمہ میں ٹرائل کورٹ کے جرمانے و دیگر آرڈرز کیخلاف دائر اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا گیا ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیا نے محفوظ فیصلہ سنایا، پی ٹی آئی کی مقدمہ کے دوبارہ ٹرائل کی استدعا مستردکردی گئی۔عدالت نے پی ٹی آئی ورکرز پر جرمانے کا ٹرائل کورٹ کا آرڈر کالعدم قرار دے دیا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقدمہ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں زیر سماعت ہے ،پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف بغیر اجازت وفاقی دارالحکومت میں احتجاج پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔
Leave A Comment