تازہ ترین

کچہ کے لٹھانی گینگ نے شوگر مل کے دوملازمین کواغواء کرلیا‘ کچہ کے علاقہ منتقل‘ رہائی کے عوض ورثاء سے 40لاکھ روپے مالیت کاتاوان طلب کرلیا‘ پولیس نے ورثاء کی شکایت پرنامعلوم اغواء کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا‘  مغویوں کی موٹرسائیکل بچاؤبندسے برآمد‘ سنجرپورکے رہائشی 33سالہ افتخارانجم اور34سالہ عامراقبال جوکہ مریدشاخ سندھ میں واقع جے کے شوگرمل کے ملازمین ہیں ڈیوٹی کے بعداپنی موٹرسائیکل پرواپس گھرآرہے تھے کہ دائم موڑموضع کنڈیرسے لٹھانی گینگ کے نامعلوم اغواء کاروں نے موٹرسائیکل سمیت اغواء کرلیا اور کچہ کے علاقہ منتقل کرنے کے بعد افتخارانجم اورعامراقبال کے ورثاء سے دونوں کی رہائی کے عوض 20‘20لاکھ روپے مالیت کاتاوان طلب کیاہے جبکہ مغویوں کاموٹرسائیکل بچاؤبندسے برآمدہوگیا۔بعدازاں پولیس نے افتخارانجم کے بھائی وقارعلی کی مدعیت میں نامعلوم اغواء کاروں کے خلاف اغواء کامقدمہ درج کرکے مغویوں کی تلاش شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement