تازہ ترین

رحیم یار خان میں افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک ریلی نکالی گئی ۔ یہ ریلی دعا چوک سے شروع ہو کر سٹی پل تک گئی، جس میں سول سوسائٹی، تاجر برادری، وکلاء، صحافیوں اور عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کےشرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم، افواج پاکستان کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر ملک کی سلامتی، خودمختاری اور فوجی اداروں کے ساتھ اظہار وفاداری کے نعرے درج تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوے صدر پریس کلب چوہدری محمد شہباز انوار نجمی سابق صدر انجمن أڑھتیاں ودیگر نے خطاب کیا مقررین نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم کو پاک افواج پر فخرہے مودی بھی جنتا ہے کہ پاک فوج سے مقابلہ ان کے بس کی بات نہیں ان کی چھیڑ چھاڑ کا منہ توڑ جواب ملے گا

Leave A Comment

Advertisement