رحیم یارخان: مسافر ٹرین کی زد میں آکرنوجوان موقع پر جاں بحق
ریلوے لائن عبور کرنے کے دوران 17سالہ نوجوان کراچی سے لاہور جانیوالی مسافر ٹرین کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق۔ بستی بندور کا رہائشی 17سالہ محمدبلال اپنے گھر کے نزدیک رات کے وقت ریلوے لائن عبور کررہا تھا کہ اسی دوران کراچی سے لاہور جانیوالی مسافر ٹرین کی زد میں آکر زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگیا۔ پولیس نے واقعہ کوحادثہ قراردیکر نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔
Leave A Comment