رحیم یارخان: کرنٹ لگنے کے باعث 3سالہ بچہ ہلاک
کھیلنے کے دوران پیڈسٹل فین کوچھولینے سے کرنٹ لگنے کے باعث 3سالہ بچہ ہلاک‘ گھر میں کہرام مچ گیا۔گڑھی اختیار خان کا رہائشی 3سالہ محمدحیدر اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہاتھا کہ اسی دوران صحن میں پڑے پیڈسٹل فین کوچھولینے سے کرنٹ کا شدید جھٹکالگا جس کے نتیجہ میں 3سالہ حیدر کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ عیدالاضحی کے روز بیٹے کی اچانک ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ بعدازاں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونیوالے کمسن حیدر کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کردیاگیا۔
Leave A Comment