ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی۔ریسکیوٹیم کو موٹر سائیکل حادثے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ریسکیو ٹیم کے اہلکار غلام محمداورمحمد ظفر فوری طور پرکے ایل پی روڈ اڈا جن پور کے قریب پہنچے جہاں موٹر سائیکل ٹرک کے ساتھ ٹکرا نے کی وجہ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو چکا تھا۔ ریسکیواہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعدنعش رورل ہیلتھ سنٹر خان بیلہ ہسپتال منتقل کردی جبکہ جاں بحق شخص سے ملنے والی نقدرقم 10 ہزاراور ایک چیک ودیگر قیمتی کاغذات اپنے پاس محفوظ کرلئے جوبعدازاں ہسپتال پہنچنے والے ورثاء کے حوالے کردیئے گئے۔اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد عمران ساجد نے غلام محمد اور محمد ظفر کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے شاباش دی۔ محمد عمران ساجد کا کہنا تھا کہ ایسے فرض شناس نوجوان ہمارے ادارے کا فخر ہیں جو انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ ان کے مال و ذر کی حفاظت کرتے ہیں۔