رحیم یارخان: ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام انٹرنیشنل فائرفائٹرز ڈے بھرپور انداز میں منایا گیا
رحیم یارخان:ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام انٹرنیشنل فائرفائٹرز ڈے بھرپور انداز میں منایا گیا۔ ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ریسکیو اینڈ سیفٹی افسران کی قیادت میں آگاہی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں ریسکیورز، ریسکیو رضاکار، ریڈز پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد سلیم، دپراجیکٹ کوآرڈینیٹر شفاقت سردار، انٹرنیز، سماجی کارکنان اور عوام الناس نے بھرپور شرکت کی۔ ریسکیو اسٹیشنز، فائر وہیکلز اور اہم مقامات پر بینرز آویزاں کیے گئے جبکہ عوام میں فائر سیفٹی سے متعلق بروشرز تقسیم کیے گئے۔ مختلف تعلیمی و صنعتی اداروں میں سیمینارز کا انعقاد کیا گیا اور بنیادی فائرفائٹنگ کی تربیت فراہم کی گئی ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر شہزادہ محمد اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "یہ دن ان ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے جو اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی حفاظت کرتے ہیں۔ریڈز پاکستان کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر شفاقت سردار نے کہا کہ "ہم ضلع بھر میں ریسکیو 1122 کے ساتھ ہر ایمرجنسی کے لیے تیار ہیں۔
Leave A Comment