رحیم یارخان:کمسن بچے سمیت تین افراد کے اغواءکامقدمہ پولیس نے نامعلوم اغواءکاروں کے خلاف درج
کمسن بچے سمیت تین افراد کے اغواءکامقدمہ پولیس نے نامعلوم اغواءکاروں کے خلاف درج کرلیا‘ 24گھنٹے گزرجانے کے باوجود پولیس بچے سمیت اغواءہونے والوں کوبازیاب کرنے میں ناکام رہی‘ موضع کٹہ بستی راجڑی کے رہائشی40سالہ امان اللہ‘ اپنے 35سالہ بھائی زمان اللہ اور5سالہ بھتیجے رضوان اللہ کے ہمراہ قبہ پرٹربائن کی حفاظت کیلئے سوئے ہوئے تھے کہ اسی دوران تین موٹرسائیکلوں پرسوارنامعلوم اغواءکاروں نے امان اللہ‘ زمان اللہ اور5سالہ رضوان اللہ کواغواءکرکے کچہ کے علاقہ کی جانب فرارہوگئے‘ پولیس نے حقیقی بھائیوں سمیت تین افراد کے اغواءکامقدمہ نامعلوم اغواءکاروں کے خلاف درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Leave A Comment